مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی۔2015ء) مادرملت فاطمہ علی جناح کا122واں یوم پیدائش31جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجائیگا۔فاطمہ جناح ،قائداعظم کی بہن تھیں اور پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم رکھتی تھیں،1947سے قبل ان کاتعلق آل انڈیامسلم لیگ اور اس کے بعد وہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں سرگرم رہیںانھوں نے 19سال قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ملکی سیاست میں اہم کردار اداکیا۔قائداعظم کی وفات کے بعد وہ تقریبا19سال بقید حیات رہیں اوراس دوسرے دور میں ان کی اپنی شخصیت کچھ اس طرح ابھری اور ان کے افکاروکردارکچھ اس طرح ابھر کر سامنے آئے کہ انھیں بجا طور پر قائداعظم کی جمہوری بے باک اورشفاف سیاسی اقدار کو زندہ رکھنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔1965میں مادر ملت نے اس وقت کے فوجی جنرل ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی الیکشن لڑالیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔