مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) ضلع مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے لائن پولیس مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس فورس کے چاک و چوبند دستوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور صاحب کو سلامی پیش کی اور ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز, تفتیشی افسران و اہلکاران نے جنرل پریڈ میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور صاحب نے بہترین پریڈ کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی، جبکہ جنرل پریڈ میں شریک اہلکاروں کا جسمانی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا اور ضلع مظفرگڑھ پولیس کے پاس موجود گاڑیوں کا بھی ڈی پی او صاحب نے معائنہ کیا، جبکہ جنرل پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور صاحب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جم کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کرینگے۔