مظفر گڑھ۔3 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2018ء)جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوائنزا کی حالیہ لہر کے پیش نظر مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی اقدامات کر لیے گئے، متوقع مریضوں کی آمد کے پیش نظر ہسپتال میں خصوصی وارڈ مختص کردیاگیا.تفصیل کے مطابق سیزنل انفلوائنزا کی حالیہ لہر کے پیش نظر مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خصوصی اقدامات شروع کردئیے گئے، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مہرمحمداقبال اور ایڈمن آفیسر فیاض خان کیمطابق سیزنل انفلوائنزا کے متوقع مریضوں کی آمد کے پیش نظر ہسپتال میں ایک خصوصی وارڈ مختص کردیا گیا ہے،سیزنل انفلوائنزا کے خصوصی وارڈ میں 20 بیڈز مہیا کیے گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کو تربیت اور تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خصوصی وارڈ میں فلو اور نزلہ کے مریض کے مریض بڑی تعداد میں سکریننگ کے لیے خصوصی وارڈ میں آرہے ہیں مگرتاحال کسی مریض میں سیزنل انفلوائنزا کی تشخیص نہیں ہوسکی.