دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کی جانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2023ء) ڈی پی او مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی کی نگرانی میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے پولیس لائنز میں موک ایکسر سائز کا انعقاد گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی کی موجودگی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پولیس لائنز میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسر سائز ڈی ایس پی ریحان الرسول خان کی سربراہی میں کی گئ، 3 دہشتگر سہولت کار کے ذریعے پولیس لائنز میں داخل ہوئے جس کے نتیجہ میں موک ایکسر سائز میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا ، موک ایکسر سائز میں1122 ریسکیو، فائر فائٹنگ ٹیم، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس کے علاوہ بعد میں ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو کلیئر کیا۔

 

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بہترین ریسپانس کیا اور دہشت گردوں کو پسپا کردیا، موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی استعداد کار جاننا تھا ،جہاں تمام اداروں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈی پی او نے تمام اداروں کے نمائندگان کو شاباش دی اور موجودہ ملکی صورتحال میں تمام اداروں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔