مظفرگڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ یکم اپریل 2021ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے مظفرگڑھ میں کاروبار بند کرنے کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔
ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین میاں شان شیخ،ضلعی صدر سید امیر حسن اور جنرل سیکریٹری عامر شیخ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے کاروبار بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتہ،اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کو دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔