مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفر گڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایات پر جتوئی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی پولیس ترجمان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ جتوئی کی پولیس نے ریڈ کر کے موضع ٹھٹھہ چنڈیراں میں زرعی اراضی پر کاشتہ بھنگ اور 4 من سوکھی بھنگ برامد کر لی ہے پولس نے 2 افراد محمد رمضان اور صفدر حسین کو موقع پر گرفتار کر کے ان کء خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے ڈی پی او مظفرگڑھ نے منشیات فروشوں اور بھنگ کاشت کرنے والوں کو انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ہے ۔