مظفرگڑھ، نالے میں شگاف پڑنے سے درجنوں گھروں میں پانی داخل

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) نالے میں شگاف پڑنے سے قریبی بستی کے درجنوں گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق تحصیل جتوئی میں بستی شیر والا کے قریب سردار نالہ میں 10 سے 12 فٹ کا شگاف پڑنے سے پانی بستی سے ہوتے ہوئے گھروں میں داخل جو گیا جس کی وجہ سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور خواتین اور بچوں کو خاص طور پر انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری طور پر علاقے میں پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں لوگوں کو متاثرہ گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر نالے کے شگاف کو بند کر دیا۔