اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق کا اپنی تحصیل کی فلور ملز کا معائنہ ، آٹے کی ترسیل و ریکارڈ چیک کیا

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور عمران رفیق نے تحصیل میں نسیم فلور ملز، حسین فلور ملز اور فیضان فلور ملز کا معائنہ کیا اور کوٹے کے مطابق گندم کی پسائی، پسائی کے مطابق میٹر کی ریڈنگ اور تھیلے کے وزن اور معیار کو چیک کیا اور آٹے کی ترسیل کے ریکارڈ کو چیک کیا اور تمام ریکارڈ درست ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر علی پور کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سبسڈی شدہ آٹے کی فراہمی کوٹے کے مطابق یقینی بنائی جا رہی ہے، حکومت کی طرف سے اشیاء خوردو نوش پر فراہم کردہ سبسڈی کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ،کسی بھی بحران کی صورتحال میں ممکن اقدامات کر کے آٹے کی دستیابی ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میں مختلف آٹا سیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔