ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق ضلع کی ریونیو حدود میں دال مسور موٹی کی قیمت 242روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 250روپے فی کلو،دال ماش موٹی کی قیمت 402روپے فی کلو، دال چنا موٹی کی قیمت 216روپے فی کلو، دال چنا باریک کی قیمت 212روپے، بیسن کی قیمت220روپے، سوجی اورمیدہ کی قیمت 130روپے،چنا سفید باریک کی قیمت 310، چنا سفید موٹا کی قیمت 346، چاول باسمتی کچی نیا کی قیمت290روپے،چاول باسمتی پکی نیا کی قیمت 290 روپے،چینی کی قیمت شوگر مل کی قمیت سے2روپے زائد، تندور ی روٹی 100گرام کی قیمت 12روپے، نان 100گرام کی قیمتی15روپے، دودھ کھلاکی قمیت 100فی لیٹر، دہی کی قیمت 110 روپے فی کلو، گوشت چھوٹا کی قیمت900روپے فی کلو، گوشت بڑا 450روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کی گیا ہے کہ کوئی دوکاندار مقرر کردہ قمیت سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت نہیں کرے گا۔ ہر دوکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا، اس کے علاوہ پھل، سبزی، انڈے اور مرغی کی قیمت روزانہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جاری کرے گا۔