مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے 3ٹارگٹ آفینڈرز اور1مجرم اشتہاری جبکہ 407 لٹر دیسی شراب اور 1 عدد پسٹل 30بور برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور سرکل منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر علی پور سجاد حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے 407 لٹردیسی شراب برآمدکرلی دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ صدرعلی پور نے 1عدد پسٹل30 بوربرآمدکرلیا جبکہ مزید کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدرعلی پور نے 3 ٹارگٹ آفینڈرز اور 1 مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کےملزمان ارشد حسین، جمشید احمد،محمد شاہد ،غلام شبیر، ملازم حسین، عبدالرزاق ،زبیر اور محمد شاہد کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑہ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔