مظفرگڑھ، تیز آندھی کے باعث بٹھہ خشت میں آتشزدگی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2022ء) تیز آندھی کے باعث بٹھہ خشت میں آتشزدگی، ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں گزشتہ شب تیز آندھی کی وجہ سے شیرخان کے بٹھہ خشت کی حدود میں پڑی آ وی اور بھوسے میں آگ لگ گئی۔

بٹھہ پر موجود مزدوروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے بروقت فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پا کر اسے مذید پھیلنے سے روک دیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔