مظفرگڑھ ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے لیکچرز دیئے گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2022ء) ڈی ائی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ،ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کے حکم پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سمیع اللہ عصمت کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن یونٹ شاکر جعفری ہمراہ ٹیم نے شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور CNG/LPG گیس سلنڈر کے غیرقانونی استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی ممانعت کے متعلق لیکچر دیے ، کار ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ کے استعمال اور بلیک شیشوں کی ممانعت کے بارے اگاہ کیا گیا ای چالان کے بارے آگاہی دی گیی اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت ، ون ویلنگ اوراسکے نقصانات کے بارے اگاہی دی اس بات پر زور دیا گیا کہ تیز رفتاری ایک جان لیواء فعل اس سے اجتناب کریں والدین اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔

ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اسکی روک تھام میں والدین تعاون کریں۔اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ،ہرگز نہ چلانے دیں ۔ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378