مظفر گڑھ۔17 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مسلم لیگ ن کے کونسلر کی غنڈہ گردی، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سے بل کوٹیشن پر زبردستی دستخط کروانیکی کوشش، انکار پر جان سے مارنیکی دھمکیاں ،گالم گلوچ،چیف آفیسر کی درخواست پرپولیس نے کونسلر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے لیگی کونسلر اور ٹھیکیدار باقر شاہ نے گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ندیم باری سے زبردستی بل کوٹیشن پر دستخط کروانیکی کوشش کی جس پر چیف آفیسر نے دستخط سے انکار کیا تو کونسلر آپے سے باہر ہوگیا تھااور ہاتھا پائی پر اتر آیاتھا لیگی کونسلر نے چیف آفیسر کو گالم گلوچ اور ریکارڈ کو آگ لگانے اور چیف افیسر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں،کونسلر میونسپل کمیٹی کا ایجنڈا بک بھی ساتھ لے گیا تھا، چیف آفیسر ندیم باری نے لیگی کونسلر باقر شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست تھانہ کوٹ ادو کو دی تھی ،پولیس کوٹ ادو نے چیف افیسر ندیم باری کی مدعیت میں لیگی کونسلر باقر نقوی کیخلاف مقدمہ نمبر718/10زیر دفعہ 380/353/186/506درج کرکے کونسلر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Prev Post