Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے علاقہ شاہی والا میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا,پولیس

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے علاقہ شاہی والا میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا,پولیس

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے تھانہ سیت پور کے علاقہ شاہی والا میں بد چلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی اور تین بٹیوں کو قتل کر دیا,پولیس. تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پورکے علاقہ شاہی والا بدچلنی کے شبہ میں شوہر افضل نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا.ملزم افضل کو شک تھا کہ اس کی بیوی عزرا بی بی کے کسی اور کے ساتھ تعلقات ہیں. افضل نے اسی شک کی بنیاد پر درندگی اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنی بیوی عزرا اور تین بٹیاں 4 سالہ تسکین 3سالہ مصباح اور دس دن کی گڑیا کو تیز دھار آلہ سے قتل کر ڈالا وقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سیت پور اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گء ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے ملزم افضل کو گرفتار کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا. پولیس نے عذرا بی بی کے بھائی ارشاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کیلے کاروائی شروع کر دی ھی.
Loading...
%d bloggers like this: