مظفرگڑھ، بجلی چور واپڈا اہلکاروں کے خلاف آپریشن، متعدد اہلکار بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 دسمبر2018ء) واپڈا کی تاریخ میں پہلی بار بجلی چور واپڈا اہلکاروں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد اہلکار بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق میپکو کی ڈویڑنل ٹاسک فورس نے بجلی چوری میں ملوث عوام کے ساتھ ساتھ واپڈا کی تاریخ میں پہلی بار بجلی چور واپڈا اھلکاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا پورے میپکو ڈویڑن میں 24 اھلکار بجلی چور کرتے ھوئے رنگے ھاتھوں پکڑے گئے جن میں سے 7 اھلکاروں کا تعلق مظفرگڑھ کے قریبی قصبے کرمداد قریشی سے ھے جن کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج ھو گیا ھے ان میں اظہر خان ڈرائیور آر آر ای جو کہ میپکو آر آر ای یونین کے ڈویڑنل چئیرمین بھی ھیں،لائن مین اسلم شاہ اسسٹنٹ لائن مین قیصر،میٹر ریڈر بلال سہرانی اور 3 دیگر اھلکار شامل ھیں۔