پولیس اور خفیہ اداروں کی کاروائی، ایک شخص گرفتار

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 دسمبر2018ء) خان گڑھ کے علاقے قصبہ شمالی میں پولیس اور خفیہ اداروں کی کاروائی میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔کاروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ شروع کر دی گئی پولیس نے جوابی فائرنگ کی، گرفتار شخص کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔