مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے ڈرائیوروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جولائی2019ء) مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر پولیس کی بھتہ خوروں کی سرپرستی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ڈرائیوروں نے بتایا کہ بھتہ خوروں نے ایک غیر قانونی ویگن سٹینڈ بنایا ہوا ہے جہاں ڈرائیوروں سے بھتہ لیا جاتا ہے اور جسے مبینہ طور پر مقامی پولیس کی سرپرستی حاصل ھے اور جو ڈرائیور بھتہ دینے سے انکار کرتا ھے اسے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور اسے پولیس کے زریعہ ہراساں کیا جاتا ہے انہوں نے پولیس کے اعلی ا حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔