مظفرگڑھ کنال (نہر) میں ڈوبنے والے شخص کا تاحال پتہ نہ لگ سکا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جولائی2019ء) مظفرگڑھ تونسہ موڑ کے قریب گزشتہ روز مظفرگڑھ کنال (نہر) میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر لا پتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 نے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری رکھا لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ڈوبنے والا شخص اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے کے لئے آیا تھانہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت عبدالحنان عمر 21 سال بتائی جا رہی ہے جو دائرہ دین پناہ کا رہائشی تھا ۔