ایپکا مظفرگڑھ کا17جولائی کو سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جولائی2019ء) ایپکا مظفرگڑھ کا17جولائی کو سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان ،ایپکا کے سیکریٹری اطلاعات ساجد بخاری کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی قیادت ایپکا کی ہدایت پر ایپکا مظفرگڑھ کے ضلعی صدر وزیر خان دسٹی کی قیادت میں 17 جولائی کو صبح9-30بجے ڈی سی آفیس مظفرگڑھ میں سرکاری ملازمین کے حقوق کی خاطر احتجاج جلسہ ہوگا جس میں ایپکا ضلع مظفرگڑھ کے تمام یونٹ اور سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔