مظفرگڑھ میں تیزرفتار رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں تیزرفتار رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق نواحی قصبہ شاہ جمال میں نادرہ آفس کے قریب ایک تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے شاہ جمال کی رہائشی 58 سالہ خاتون حسینہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی کے پوائنٹ شاہ جمال سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ کر رورل ہیلتھ سینٹر ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا ہے اورحادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔