کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑہ کی سب تحصیل رنگ پور میں 5-چک جوانہ بنگلہ کے قریب پٹرول پمپ کی زیر تعمیر چھت پر جوانا بنگلہ کا رہائشی 30 سالہ مزدور محمد رفیق شٹرنگ کا کام کررہا تھا ،اطلاع ملنے پر ریسکیوسٹاف موقع پر پہنچا تو لواحقین نے بتایا کہ پٹرول پمپ کی زیر تعمیر چھت پر شٹرنگ کا کام کرتے ہو مزدور کوکرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی تصدیق مقامی ڈاکٹر نے کی ہے، ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرتے ہوئے لاش کو ان کے گھر منتقل کردیا ہے۔