Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

مظفرگڑھ ،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور تھانہ سٹی کی حدود میں سٹی ایکسچینج روڈ پر گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، 32 سالہ سحر نامی خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی نفری ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، علی پور سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میرے شوہر نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

Loading...
%d bloggers like this: