ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑ ھ میں لٹریسی سنٹر ز کا قیا م اور انڈکشن ٹر ینگ کا انعقا د

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑ ھ میں لٹریسی سنٹر ز کا قیا م اور انڈکشن ٹر ینگ کا انعقا د۔لٹر یسی اینڈ نا ن فا رمل بیسک ایجو کیشن حکومت پنجاب کے تحت ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑ ھ میں قید یو ں کیلیے لٹر یسی سنٹر ز قا ئم کر دیئے گئے ہیں۔ جس کا با قا عدہ افتتاح ڈی ای او لٹریسی مظفر گڑ ھ فو زیہ حمید نے کیا۔افتتاح میں موجود سپر ینڈ نٹ جیل اور لٹریسی کوآرڈینیٹر فیض ربی لٹریسی مو بلا ئزر فا رو ق احمد ،فہیم الحسن نے اپنیخیا لات کا اظہار کیا۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 9 لٹریسی سنٹر ز قائم کیے گئے جس کے تحت 240قیدیوں کو پڑھنالکھنا سیکھانا اور زندگی گزارنے کی مہارتوں کے بارے میں تربیت شامل ہے جس کیلئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ مفت کتب سٹیشنری اور اساتذہ کو اعزازیہ بھی فراہم کرے گا۔لٹریسی سنٹر کیقیام کامقصد قیدیوں کو باکردار اور مفید شہر بنانا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ یہ اقدام معاشرے کی فلاح و بہبود اور اصلاح کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھرتی ہونے والینئے اساتذہ کی پانچ روزہ انڈکشن ٹریننگ کا انعقاد بھی کر دیا گیا ہے جو کہ 31دسمبر جاری رہے گی۔منسٹر لٹریسی کے ٹیکنیکل ایڈویزر اعجاز حسین شاہ اور ڈائریکٹر HRDI سیدتنویر حیدر نے با قاعدہ پہلے ٹرینگ سیشن کا آغاز کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔