Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، 20 سالہ نوجوان زمیندار کے تشدد سے جاںبحق

مظفرگڑھ، 20 سالہ نوجوان زمیندار کے تشدد سے جاںبحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ظلم کی انتہا، 20 سالہ نوجوان زمیندار کے تشدد سے جاںبحق ہوگیا۔ولیس زرائع کے مطابق حسنین کھوکھر نامی نوجوان نعیم نامی زمیندار کے ہاں موضع درگ میں مزارع تھا، زمیندار نے کسی بات پر مشتعل ہو کر حسنین کھوکھر پر وحشیانہ تشدد کرکے جان سے مار دیا۔ پولیس کے مطابق حسنین کھوکھر مالکان کے بے پناہ تشدد سے جاںبحق ہوا، موت گلا گھونٹ کر مارنے اور بری طرح سے تشدد کرنے سے ہوئی۔ مقتول بیوہ ماں کا اکلوتا بیٹا تھا، تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

Loading...
%d bloggers like this: