مظفرگڑھ، 2 مجرمان اشتہاریوں سمیت 8جرائم پیشہ افراد گرفتار ،منشیات و اسلحہ بر آمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2023ء) مظفرگڑھ صدر سرکل پولیس نے 2 مجرمان اشتہاریوں سمیت 8جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے 3250گرام چرس،30 لیٹر شراب اور2عدد پسٹل30 بور، 1 عدد ریوالور برآمد کرلی ،پولیس ترجمان کے مطابق ایک روز کی کاروائی میں صدر سرکل میں منشیات فروشوں سے 3250 گرام چرس، شراب فروشوں سے 30 لیٹر دیسی شراب، نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2 عدد پسٹل 30بور اور 1 عدد ریوالور برآمد کر لیا۔

2 مجرمان اشتہاریوں سمیت 08 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے تمام کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔اس موقع پرڈی ایس پی صدرسرکل رضوان خان کا کہنا تھاکہ پولیس منشیات و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات و شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔