Home / News / مظفرگڑھ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میپکو کی ٹیم جلوس کے ہمراہ رہے گی، ایس ڈی او میپکو

مظفرگڑھ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میپکو کی ٹیم جلوس کے ہمراہ رہے گی، ایس ڈی او میپکو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اگست2020ء) انجنیئر شیراز سومرو ایس ڈی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس طرح اور دوسرے ادارے سیکیورٹی کے حوالے سے یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس کلیئر کر رہے ہیں، اسی طرح اہلکار بھی جلوس کے روٹس کو کلیئر کر رہے ہیں، جلوسوں کے راستے میں آنے والی چھوٹی بڑی گلیوں میں رکاوٹ بننے والی تاروں کو ہٹا کر راستہ صاف کر دیا گیا ہے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میپکو کی ٹیم جلوس کے ہمراہ رہے گی۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی غزال حیدر نے بتایا کہ پولیس نے تمام دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر یوم عاشور کے جلوسوں کو پرامن طریقے سے گزارنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایام عزا میں امن امان قائم رکھنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: