کاشتکارگلابی سنڈی سے بچاؤ کیلئے کپاس کی فصل پر اسپرے ضرور کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اگست2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محکمہ زراعت نوید عصمت کاھلوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال جنوبی پنجاب میں گلابی سنڈی کا زور کم ہے مگر اس کے باوجود کسانوں کا چاہیئے کہ گلابی سنڈی سے بچاؤ کیلئے کپاس کی فصل پر اسپرے ضرور کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسان کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں سے بچا کر اچھی پیدوار حاصل کرسکتے ہیں اور فصل سے معقول منافع حاصل کر سکتے ہیں۔