Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

مظفرگڑھ، پولیس کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) مظفرگڑھ ضلع میں نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم کی پولیس ٹیم کے ہمراہ موضع مکول میں شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ شراب فروش نذیر گرفتار، شراب کی چالو بھٹی آلات کشید سمیت برامد، 60 لٹر کشید شدہ شراب اور 70 لٹر لہن بھی برامد کر لی گئی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید ماڑھا کی سماجی جرائم کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ پرچی جوے کے سرغنوں سعید مستوئی اور سیٹھ شوکت رنگے ہاتھوں گرفتار، کیلکولیٹر، پرچیاں، ووچر اور نقد رقم بھی برامد کرا لی گئی۔

اسی طرح ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری کی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش عبدارشید گبول گرفتار، منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو 320 گرام چرس برامد کرا لی گئی۔ پولیس ترجمان وسیم گوپانگ نے کہا ہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر مظفرگڑھ کو کرائم فری ضلع بنانا چاہتے ہیں اور جرائم اور مجرموں کے خاتمے تک سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Loading...
%d bloggers like this: