مظفرگڑھ،چوک سرور شہید میں چوری کی واردات، چار لاکھ مالیت کا سامان چوری،پولیس چوروںکا سراغ لگانے میں ناکام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے چوک سرور شہید میں تالہ توڑ گروہ سر گرم، چوک سرور شہید میں چوری کی واردات، چار لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چور گزشتہ رات لیہ روڈ پر واقع کراچی ٹائر ہاوس سے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر،رم اور دوسرا قیمتی سامان لے اڑے۔ پولیس زرائع کے مطابق چور شٹر کاٹ کر دوکان میں داخل ہوئے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور کرائم برانچ یونٹ موقع واردات پر پہنچ گئے لیکن چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے، پولیس تھانہ سرور شہید نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔