مظفرگڑھ، تھانہ سرور شہید کے علاقوں میں پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا گرینڈ سرچ آپریشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) تھانہ سرور شہید کے علاقوں میں پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا گرینڈ سرچ آپریشن، سرچ آپریشن ڈی ایس کوٹ ادو منور خان بزدار کی سربراہی میں ناصر آباد، داروغہ اڈہ، خان والا، سٹی ایریاز میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں مختلف علاقوں سے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 جدید آٹو کیٹک رائفل، 1 بندوق، 8 پستول اور 500 زندہ راؤند بھی برامد کرا لئے گئے، سرچ آپریشن میں 160 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 120 گھروں کی چیکنگ بھی کی گئی، سرچ آپریشن میں 200 ضلع پولیس، لیڈیز فورس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری رہیگا۔