مظفرگڑھ، پولیس کارروائی، شراب فروش گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جون2019ء) ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کلیم اللہ گاڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ولائتی شراب کی 40 بوتلیں برامد کرتے ہوئے لاہور سے جنوبی پنجاب میں شراب سپلائی کرنے والے وارث مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔