مظفرگڑھ، گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت دو خواتین زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 جون2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خان پور بگہ شیر کے قریب گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔بچوں کی عمریں 3 سے 7 سال بتائی جا رہی ہیں، گھر کی چھت بوسیدہ ہونے اور ناقص مٹیریل کی وجہ سے گری۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔