مظفرگڑھ، ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 2 افراد موقع پر جاں بحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جولائی2020ء) ٹرک اور سوزوکی مہران کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے.ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ شب صبح 3 بجے رنگپورکے قریب اڈا جام والا پر ٹرک سوزوکی مہران کار پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میںکار میں سوار تحصیل چوبارہ کے علاقہ کنل کھوکھراں کے رہائشی محمد سجاد کھوکھر اور ملک دین پٹھان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکو 1122 ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو رنگپور ہسپتال منتقل کردیا۔