مظفرگڑھ، طلباء نے پروفیسر پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جولائی2020ء) طلباء نے پروفیسر پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں پروفیسر سلمان الوحید قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔حملہ ملتان سے آنے والے ان کے 2 طالبعلموں نے کیا جن میں سے ایک کو فوری طور پر موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پروفیسر سلمان الوحید پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔