مظفرگڑھ، 80 سالہ بزرگ کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والا ایس ایچ او اور کانسٹیبل جیل منتقل

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جولائی2020ء) 80 سالہ بزرگ کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے سابق ایس ایچ او اور کانسٹیبل جیل منتقل جبکہ اے ایس آئی مفرور ہے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو تھانہ بیٹ میرہزار پولیس نے ایک 80 سالہ بزرگ کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا تھا جنہیں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے تھانہ میں پہنچ کر رہائی دلائی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سلیم اقبال قیصرانی تفتیشی اے ایس آئی عبد الغفور اور کانسٹیبل فیض رسول کے خلاف مقدمہ درج کرا کے گرفتار کرا دیا تھا جنہیں عدالت نے 21 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ مفرور تفتیشی افسر اے ایس آئی عبد الغفور نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کو مذکورہ کیس کا انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔