مظفرگڑھ، مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 6 سالہ بچی شدید زخمی

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر بستی ٹبی نوناری میں مہر پور کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 6 سالہ بچی ملبے تلے دبنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو زرائع کے مطابق گھر کی چھت بوسیدہ ہونے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کمزور ہونے کی وجہ سے گری۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر موقع پر بتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔