مظفرگڑھ، جھولے سے غائب ہونے کے بعد مبینہ قتل ہونے والی 5 ماہ کی بچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) خان گڑھ پولیس نے جھولے سے غائب ہونے کے بعد مبینہ قتل ہونے والی 5 ماہ کی بچی مہوش کے قتل کا مقدمہ اس کے نانا لطف علی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے،جبکہ ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ عاشق حسین کھوسہ اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ گرمانی نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ محمد سلیم جتوئی کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔