مظفرگڑھ، ڈی پی او کا تھانہ خان گڑھ اور سول لائن کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ خان گڑھ اور سول لائن کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ایچ او خان گڑھ سلیم جتوئی نے انہیں بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او نے حکم دیا کہ حوالات میں کوئی محبوس بند نہ ہو، سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، تھانہ میں تشدد کی شکایت پر سخت کارروائی ہو گی، کوئی شکایت نہ آئے۔