کوٹ ادو میں اینٹی کرپشن کی کاروائی ،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اینٹی کرپشن کی کاروائی پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل ندیم نے مدعی کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سول جج فیاض احمد کی نگرانی میں کوٹ ادو کے موضع پتل منڈا کے پٹواری محمد ابرایم کو مدعی سے 25 ھزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے کاروائی تحصیل کمپلیکس کوٹ ادو میں عمل میں لائی گئی۔