مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جون2020ء) اندھے قتل کا معمہ حل، بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 4 ماہ قبل قتل ہونے والے تاجر قتل کیس میں سگا بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔پولیس زرائع کے مطابق علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود میں 3 ماہ قبل عاشق نامی تاجر قتل ہوا تھا، ایس ڈی پی او علی پور خالد روف اور ایس ایچ او سیت پور نے جدید طریقے سے تفقیش کے بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرکے مقتول کے سگے بیٹے لقمان کو گرفتار کر لیا۔ لقمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا باپ اسے گندی گالیاں دیا کرتا تھا، اس لئے اس نے اشتعال میں آ کر رات کے وقت لاٹھی کے وار کرکے باپ کو قتل کر دیا۔