مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں، دس دوز میں نو اشتہاری مجرم گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جون2020ء) ڈی ایس پی صدر سرکل اصغر خان چانڈیہ کی سربراہی میں یس ایچ او تھانہ قریشی زاہد لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل، ڈکیتی، اغوا کے مقدمات میں ملوث دوخطرناک ترین اشتہاریوں سمیت 9 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری مجرمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جنہوں نے بڑی مہارت و محنت سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں نعیم، کالو، خیر محمد، مشتاق، حسنین، ارشاد، جعفر ، میرم اور صابر شامل ہیں۔اس موقع ایس ایچ او تھانہ قریشی زاہد محمود لغاری کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری سے جرائم میں کمی ہو گی اور ملزمان سے مزید تفتیش کا بھی آغاز کردیا ہے جن سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمدگی متوقع ہے۔