مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2020ء) پیٹرول کی 8 روز سے جاری قلت کے خلاف مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں گزشتہ 8 دنوں سے پیٹرول کی شدید قلت ھے۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور اور شہر کے نواحی قصبات خیر پور،سیت پور،خانگڑھ ڈوئمہ اور دیگر علاقوں میں پیٹرول ناپید ھو چکا ھے غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر پیٹرول 160 روپے سے 200 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رھا ھے۔علی پور کے شہری 8 دن سے جاری پیٹرول کی قلت کے خلاف مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ملتان روڈ بند کر دی۔جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ ان کا کہنا ھے کہ پیٹرول کی قلت کا مسئلہ حل ھونے تک ان کا احتجاج جاری رھے گا۔ سابق ایم این اے جمشید دستی کی گاڑی بھی احتجاج میں پھنس گئی۔ وہ احتجاج کرنے والے شہریوں کی منت سماجت کرتے رھے مگر مشتعل مظاھرین نے ان کی ایک نہیں سنی اور انھیں بھی راستہ نہیں دیا۔