مظفرگڑھ،خاوند نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، بھائی نے قبر کشائی کی درخواست دے دی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2020ء) خاوند نے بھائی اور ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنا کر لاش دفن کردی، بھائی نے قبر کشائی کی درخواست دے دی۔تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی کے رہائشی محمد ندیم ولد خادم حسین نے علاقہ مئجسٹریٹ کی عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دائر کرتے ھوئے موئقف اختیار کیا کہ اس کی بہن ریحانہ کی شادی محمد شاہد سکنہ موضع بندے شاہ علی پور کے ساتھ ہوئی تھی اس کی بہن کا خاوند اس پر بہیمانہ تشدد کیا کرتا تھا وقوعہ کے دن اس کی بہن کے خاوند نے اسے بہن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دے کر بلایا لیکن وہ جب پہنچا تو اس کی بہن فوت ہو چکی تھیاس کے بہنوئی نے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی اس کی بہن کے خاوند نے کسی مقامی عورت کے ذریعے غسل دلوایا اس کی بہن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جن کی غسل دینے والی خاتون نے بھی تصدیق کی۔
اسے قوی شک ھے کہ اس کی بہن کے خاوند نے اپنے بھائی درویش اور دوست قاسم کے ساتھ مل کر تشدد کرکے اس کی بہن کو قتل کیا ھے۔ عدالت نے متعلقہ تھانہ کی پولیس کو 9 جون کو مفصل رپورٹ بمعہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ھے۔