Home / Uncategorized / مظفرگڑھ،مل ورکرز کا لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی،مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج

مظفرگڑھ،مل ورکرز کا لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی،مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2020ء) مل ورکرز کا لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر مل گیٹ پر احتجاج، نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبہ خانپور بگآ شیر میں واقع چوھدری ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مل انتظامیہ کے خلاف مل کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ مل میں 700 مزدور کام کرتے ھیں اور مل انتظامیہ جنرل مینیجر ادریس کے ذریعے آئے دن بلا وجہ مزدوروں کو نکال دیتی ھے اور نکالے گئے مزدوروں کو بقایا جات طلب کرنے پر سیکیورٹی سٹاف کے ذریعے زدوکوب کرکے دھکے دے کر مل سے نکال دیا جاتا ھے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے مزدوروں کی شکایت پر مل انتظامیہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ھے۔

Loading...
%d bloggers like this: