مظفرگڑھ،سی ای او ایجوکیشن کا گورنمنٹ پرائمری سکول فقیر احمد والہ میں اچانک چھاپہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ کا گورنمنٹ پرائمری سکول فقیر احمد والہ میں اچانک چھاپہ ،تمام اساتذہ کرام تدریسی امور میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ،سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار نے اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا اور اے ای او عرفان الحق کی بھی تعریف کی۔