تمام صنعتی ادارے اور فیکٹریاں معذور افراد کو کوٹے کے مطابق نوکریاں دیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

مظفرگڑھ ۔ 17 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) معذور افراد کے بحالی ، تربیت اور مالی امداد کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل جاری ہے ، تمام صنعتی ادارے اور فیکٹریاں تین فی صد معذور کوٹہ پر عمل کر کے معذور افراد کو ملازمت دیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا گوندل نے صنعتی اداروں کے منیجرز سے ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے گی،اس موقع پر چوہدری محمداظہر نے قانون کی مختلف دفعات کی وضاحت کرتے ہوئے حاضریں پر زور دیا کہ وہ ان افراد کو معذوری کو مجبوری نہ بننے دیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے تعاون کریں ، اس سے قبل وومن کرائسز سنٹر کے قانونی مشیر ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کی صورت میں سخت سزا مقرر ہے ، تمام صنعتی ادارے اپنی فیکٹریوں میں خصوصی کمیٹی برائے ازالہ شکایات قائم کریں اور خواتین کو تحفظ فراہم کریں ، اجلاس میں محکمہ لیبر ، محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران کے علاوہ ضلع کے تمام فیکٹریوں کے منیجرز نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ دن کے اندر معذور افراد کی رجسٹریشن اور کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔