ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ الیکشن ، یونائیڈڈ لائرز فورم نے ملک محمد سلیم پتافی کی حمایت کا اعلان کر دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء)یونائیڈڈ لائرز فورم مظفرگڑھ کے چیئرمین غلام فرید شیروانی، صدر عابد بلوچ،جنرل سیکرٹری راؤ عبدالوحید ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی صدارت کے امیدوار ملک محمد سلیم پتافی کی حمایت کا اعلان کیا ہے،اس موقع پر یوسف قریشی،عبدالروف،سمیت ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔