محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت ہے اورمیری خواہش ہے کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر سے بہترین ہو،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت ہے اورمیری خواہش ہے کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر سے بہترین ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ اور ایپکا کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ ملک مسعود ندیم کے اعزاز میں یادگار کلب میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ملک مسعود ندیم کی بطور سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ کارکردگی کو سراہا ۔تقریب میں ضلعی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی ، ضلعی صدر ایپکا وزیر احمد خان دستی ، سی ای او ملتان شمشیر احمد خان، صہیب عمران سی ای او خانیوال، سی ای او ایجوکیشن بھکر ڈاکٹر سلیم چوہان ، سی ای او لیہ توکل حسین ،ڈی ای او زمانہ ثمینہ بشر، ڈاکٹر مہ جبین ، ڈی ای او نصر اللہ خان سہرانی ، مسعود الرحمن گوپانگ ، معروف شاعر زوار حسین زوار نے خطاب کرتے ہوئے ملک مسعود ندیم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، اے ڈی سی سید تنویر مرتضی، اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر، پرنسپل وکیل ہائر سکینڈری سکول رانا واجد علی، صحافی  آصف مجاہدسمیت سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان اور ایپکا عہدے داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں مسعود ندیم کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔