مظفرگڑھ میں رتیز بارش سے نہر میں شگاف پڑنے سے پانی فصلوں اور انسانی آبادی میں داخل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں بھاگل نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی فصلوں اور انسانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تیز بارش اور طوفانی ہوائوں سے آج علی الصبح نماز فجر کے وقت پیر جگی شریف چک نمبر 170اے ٹی ڈی اے کے قریب بھاگل نہر میں کٹائو کے باعث 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،نہر کا پانی گندم کی تیار فصل اور قریبی چک کی آبادی میں داخل ہو گیا،اطلاع ملنے پر محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مقامی کسانوں کے تعاون سے شگاف بند کر کے سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے اور چک کی آبادی کو بھی نقصان پہنچنے سے محفوظ کر لیا ہے۔