Home / Uncategorized / صارفین کسٹمرسروسزسنٹرزسے بھرپوراستفادہ کریںتاکہ ان کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجاسکے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو مظفر گڑھ

صارفین کسٹمرسروسزسنٹرزسے بھرپوراستفادہ کریںتاکہ ان کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجاسکے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مئی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوصارفین سرکل،ڈویزن،سب ڈویزن کی سطح پرقائم کئے گئے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے بھرپوراستفادہ کریںتاکہ ان کی شکایات اورمسائل کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجاسکے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہا میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ڈویزنوں، سب ڈویزنوں کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات اورمسائل کو کم سے کم وقت میں حل کروایاجاسکے جس کے بہت بہترنتائج مل رہے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل میپکودفاتر کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج کروائیں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کاازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایاجاسکے۔

Loading...
%d bloggers like this: